0
Wednesday 18 Mar 2020 21:57

کرونا وائرس، گلگت میں تمام مساجد بند، مذہبی اجتماعات پر پابندی

کرونا وائرس، گلگت میں تمام مساجد بند، مذہبی اجتماعات پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد تمام مساجد کو بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بدھ کے روز امامیہ جامع مسجد گلگت میں آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی امامیہ کونسل جی بی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے ملک بھر میں پھیلنے والی بے چینی کے حوالے سے عوام کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ تا حکم ثانی مرکزی جامع مسجد گلگت اور مضافات کی تمام مساجد کو بند رکھا جائے گا۔ نیز ہر قسم کے مذہبی اجتماعات، سماجی غمی و خوشی کے اجتماع جہاں عوام کا ہجوم ہو مکمل پابندی عائد کی گئی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے افراد چاہے وہ قریبی دوست و احباب ہی کیوں نہ ہوں سے ملاقاتوں سے اجتناب کرتے ہوئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 851178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش