QR CodeQR Code

مردان میں کورونا کا مریض جاں بحق، پاکستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت

18 Mar 2020 22:35

سعادت خان کی عمر 50 سال تھی اور انکے کورونا ٹسٹ کا نتیجہ گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص ٹی بی کا بھی مریض تھا لیکن انکی موت کورونا سے ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج کورونا کے مریض کی موت واقع ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کر دی۔ مشیر اطلاعات اور کورونا کیلئے صوبائی حکومت کے فوکل پرسن اجمل وزیر نے کہا ہے کہ متاثرہ شخص سعادت خان 9 مارچ کو سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تھا جو کہ منگاہ کا رہائشی تھا۔ سعادت خان کی عمر 50 سال تھی اور ان کے کورونا ٹسٹ کا نتیجہ گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص ٹی بی کا بھی مریض تھا لیکن ان کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 289 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔


خبر کا کوڈ: 851193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851193/مردان-میں-کورونا-کا-مریض-جاں-بحق-پاکستان-کرونا-سے-پہلی-ہلاکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org