0
Thursday 19 Mar 2020 00:07

ملتان میں تعمیر کردہ قرنطینہ سنٹر تین ہزار کمروں پر مشتمل ہے، 12سو زائرین کی گنجائش ہے، عامر خٹک 

ملتان میں تعمیر کردہ قرنطینہ سنٹر تین ہزار کمروں پر مشتمل ہے، 12سو زائرین کی گنجائش ہے، عامر خٹک 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قرنطینہ سنٹر بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر 3 ہزار کمروں پر مشتمل ہے۔قرنطینہ سنٹر 62 بلاک ہیں اور ہر بلاک 16 فلیٹس پر جبکہ ہر فلیٹ تین کمروں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ آنے والے ہر زائر کو علیحدہ کمرہ دیا جائے۔قرنطینہ میں 14 بیڈز پر مشتمل ہسپتال، 45 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن سنٹر اور 5 بیڈ کا ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ قرنطینہ میں 1200 زائرین کی میزبانی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ہر زائر کو تولیہ، صابن، شیونگ کٹ، ڈیٹرجنٹ، ٹشو، ٹوتھ پیسٹ، برش، کنگھا اور ہرسنل ہائی جینک کٹ فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ زائرین کو تین وقت کھانا فراہم کیا جائے گا اور بچوں کے لیے فیڈر، پیمپرز اور دودھ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان میں کل 171 آئسولیشن رومز اور 19 ایچ ڈی یوز کی سہولت موجود ہے، محکمہ صحت کے پاس ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے 2000 پی پی ایز اور 500 این 99 موجود ہیں۔ زائرین کی دیکھ بھال کے لیے 233 ملازمین تعینات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش