1
Thursday 19 Mar 2020 00:28

پنجاب میں 33 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو 

پنجاب میں 33 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے شبے میں 189 مریض داخل ہوئے جن کے ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب بھر میں 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ملتان قرنطینہ سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تفتان سے 1200 سے زائد افراد ملتان آئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم قرنطینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے لیے اقدامات 3 جنوری سے ہی شروع کر دیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگوں سے ملاقات میں انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے وہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بارہ سو زائرین تفتان سے آئیں گے، ہمارے پاس تین ہسپتال اور 41 ہیلتھ یونٹس ہیں۔ پنجاب حکومت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش