QR CodeQR Code

ایران میں کرونا سے مقابلے پر اثرانداز ہونیوالی تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں، برنی سینڈرز

19 Mar 2020 05:55

صدارتی انتخابات میں امریکی ووئرز کی قابل توجہ حمایت حاصل کرنیوالے امیدوار برنی سینڈرز نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے شدید (جانی و مالی) نقصان کا سامنا کر رہا ہے جبکہ امریکی پابندیوں کو اس انسانی المیے میں شریک نہیں بننا چاہیئے۔ برنی سینڈرز نے لکھا ہے کہ ایک ہمدرد قوم ہونے کے ناطے ہمیں چاہیئے کہ کرونا وائرس کیساتھ ایران کے مقابلے پر اثر انداز ہونیوالی مالی سمیت تمام پابندیاں اٹھا لیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے ایران میں پھیلتے کرونا وائرس سے مقابلے پر اثرانداز ہونے والی امریکی پابندیوں کے اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات میں امریکی ووٹرز کی قابل توجہ حمایت حاصل کرنے والے امیدوار برنی سینڈرز نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے شدید (جانی و مالی) نقصان کا سامنا کر رہا ہے جبکہ امریکی پابندیوں کو اس انسانی المیے میں شریک نہیں بننا چاہیئے۔ برنی سینڈرز نے لکھا ہے کہ ایک ہمدرد قوم ہونے کے ناطے ہمیں چاہیئے کہ کرونا وائرس کے ساتھ ایران کے مقابلے پر اثر انداز ہونے والی مالی سمیت تمام پابندیاں اٹھا لیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ جمعرات کے روز ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے میں امریکی پابندیوں کے رکاوٹ بننے کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرش سمیت اقوام کے تمام اداروں کے سربراہوں کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ایران پر عائد تمام پابندیوں کے اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ کرونا وائرس سے مقابلے کی خاطر ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی پرواہ نہ کی جائے۔ یاد رہے کہ جدید "کووِڈ19" وائرس، کرونا کی 7 قسموں میں سے ایک ہے جو قدرتی طور پر پایا نہیں جاتا بلکہ اس کے بارے میں ماہرین کا اتفاق ہے کہ اسے بڑی طاقتوں کی "بائیوٹیک وار لیبز" میں تشکیل دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 851227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851227/ایران-میں-کرونا-سے-مقابلے-پر-اثرانداز-ہونیوالی-تمام-پابندیاں-اٹھا-لی-جائیں-برنی-سینڈرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org