0
Thursday 19 Mar 2020 08:42

امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں ناکام، ایک روز میں 741 ہلاکتیں

امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں ناکام، ایک روز میں 741 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ جدید ترین امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکا میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہو گئی۔ امریکا میں 9000 سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں امریکی رکن کانگریس ماریوڈائز بالارٹ بھی شامل ہیں جبکہ بیماروں سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے امریکی سینیٹ نے غیر معمولی بجٹ منظور کر لیا ہے جبکہ امریکا کینیڈا سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ برطانیہ میں حفاظت کے لیے 20 ہزار فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا، لندن لاک ڈاؤن کرنے کا امکان ہے، اکول آج سے بند ہیں۔ این ایچ ایس، پولیس اور اہم ورکرز کے علاوہ سب گھروں سے کام کریں گے جبکہ مساجد کے حکام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ گھروں میں پڑھیں۔
خبر کا کوڈ : 851248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش