0
Thursday 19 Mar 2020 09:43

سندھ میں آج سے 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند رکھنے کا حکم نامہ جاری

سندھ میں آج سے 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند رکھنے کا حکم نامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں 3اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے سرکاری دفاتر کی بندش کا اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے کے مطابق آج 19مارچ جمعرات سے 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہو گی۔ محکمہ صحت، داخلہ،خزانہ بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہو گا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ جیل خانہ جات کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے وفاق سے ٹرین سروس اور کارخانے بند کرنے کی درخواست کر دی ہے،  سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں ہزاروں مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ بڑھ جائے گا، مارکیٹیں اور ریستوران بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے فلاحی اداروں کی مدد سے راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کورونا کی عالمی وبا سے چھٹکارے کیلیے سندھ حکومت نے ایک بار پھر عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 851252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش