0
Thursday 19 Mar 2020 10:24

ہنگو، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

ہنگو، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے اپر اورکزئی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، کارروائی میں ایک لیفٹیننٹ سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید بھی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 851255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش