0
Thursday 19 Mar 2020 10:50

پشاور, پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

پشاور, پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص نے اپنی جان کی بازی ہار دی ہے۔ اس بات کی تصدیق خیبر پختونخوا وزیر برائے صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا ہے۔ جاں بحق شخص کی عمر 36 سال تھی اور اس کا تعلق ہنگو سے تھا۔ تیمور خان جھگڑا کے مطابق جاں بحق ہونے والا مریض پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 36 سالہ شخص کا نام عبدالفتح تھا اور وہ دبئی سے آیا تھا۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق اس کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق عبدالفتح کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت بھی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے۔ کورونا کے مرض میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہنے والا پہلا مریض مردان کا رہائشی تھا۔ وہ سعودی عرب سے وطن واپس لوٹا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 851261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش