0
Thursday 19 Mar 2020 11:13

مختلف ممالک میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مختلف ممالک میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں اور محکمہ دفاع کے 89 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تعینات میں 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کے 14 سول ملازمین، 7 کنٹریکٹرز اور ان کے اہلخانہ کے 19 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پینٹاگون نے کورونا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقامات نہیں بتائے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج صحتمند اور مستعد جوانوں پر مشتمل ہے اور امریکی فوجی بہت جلد اس بیماری سے ٹھیک ہوجائیں گے۔

امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی تمام ریاستوں میں مہلک وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔ امریکا میں مزید 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7339 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 851270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش