QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے نمٹنا ہماری قومی ذمہ داری ہے، جام کمال خان

19 Mar 2020 13:22

وزیراعلٰی بلوچستان نے تاجر تنظیموں چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس ایک حساس مسئلہ ہے جس کو احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی روکا اور مشترکہ کوششوں سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بازاروں عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ہجوم ختم کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے تاجر تنظیمیں چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، اور تجارتی مراکز بند کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنا ہماری قومی ذمہ داری ہے اور یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس کو احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی روکا اور مشترکہ کوششوں سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بازاروں عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ہجوم ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تاجر اور ٹریڈرز تنظیموں کے عہدیدار سے کہا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے اجلاس منعقد کر کے تجارتی مراکز بند کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں۔ ترقی یافتہ ممالک نے احتیاطی تدابیر کے لئے سخت اقدامات کی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 851293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851293/کرونا-وائرس-سے-نمٹنا-ہماری-قومی-ذمہ-داری-ہے-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org