0
Thursday 19 Mar 2020 13:23

سیاسی قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر

سیاسی قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف جیلوں میں رکھے گئے کشمیری سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ انہیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر نے سری نگر سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے سنگین اور ہنگامی صورتِحال کو سمجھنا چاہیئے اور معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کو فورا ان کے گھروں پر منتقل کر دینا چاہیئے۔ سری نگر جیل میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ مقبوضہ کشمیر میں فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں جس کے پیشِ نظر مساجد کو نماز کے لئے بند کر دیا جائے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو اس بارے میں بھی کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہفتے کے روز مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بارے میں مناسب لائحہ عمل پر بات چیت کے لئے تمام مکاتب فکر کے نمائندوں خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث اور شیعہ علماء شرکت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 851294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش