0
Thursday 19 Mar 2020 13:27

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چھ سے آٹھ ٹرینین بند کرنے کا امکان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چھ سے آٹھ ٹرینین بند کرنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چھ سے آٹھ ٹرینین بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شام تک چھ سے آٹھ ٹرینیں بند کر سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے کرائے سے ہی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں، لاکھوں مسافروں کو ایک ساتھ کرایہ واپس نہیں کرسکتے۔ وزیر ریلوے نے یہ  بھی کہا کہ ٹرینیں بند ہونے سے محکمے میں بحران پیدا ہوجائے گا۔ ریلوے اسٹیشنوں پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے اقدامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر وہی آلات نصب ہیں جو ائیرپورٹس پر ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے متعلق تمام صوبائی حکومتیں متحرک ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 851295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش