0
Thursday 19 Mar 2020 13:50

تفتان بارڈر کی بندش کے بعد مند کی راہداری بھی بند کر دی گئی

تفتان بارڈر کی بندش کے بعد مند کی راہداری بھی بند کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ تفتان بارڈر کی بندش کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایران سے مند کے ذریعے پاکستان آنے والوں کیلئے راہداری بند کردی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز مند کی راہداری سے 60کے قریب افراد نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے کی کوشش کی جنھیں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں تفتان بارڈر کی بندش کے بعد مند کی راہداری پر لوگوں کی آمدورفت میں اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی نژاد ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد مند کی راہداری کے ذریعے سے داخل ہوئی، ایران میں کورونا کی وباء کے پھیلاؤ کے باوجود ان افراد کو نہ ہی قرنطینہ میں رکھا گیا اور نہ ان کی اسکریننگ کا عمل باقاعدہ طور پر سرانجام دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 851297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش