QR CodeQR Code

مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ٹیسٹ کٹ دو ہفتوں میں دستیاب ہوگی، حکام

19 Mar 2020 13:53

پاکستانی کٹ سے ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہوسکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے خبر دی ہے کہ حکومت بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، جو چین سمیت 3 بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹ کٹ دو ہفتوں میں دستیاب ہوگی اور اس کی مدد سے ایک گھنٹے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹ کٹس مارکیٹ میں سستی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور یہ خود انحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پاکستانی کٹ سے ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہوسکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے خبر دی ہے کہ حکومت بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، جو چین سمیت 3 بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرز اور دیگر آلات درآمد کرنے کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرز اور اسکینرز باہر سے منگوائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سانس کی بیماری کے لیے بڑے پیمانے پرسی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں جبکہ 2 روز میں چین سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 851301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851301/مقامی-طور-پر-تیار-کردہ-کورونا-ٹیسٹ-کٹ-دو-ہفتوں-میں-دستیاب-ہوگی-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org