QR CodeQR Code

مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

19 Mar 2020 14:28

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے حوالات جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو آئندہ 2 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا ناصر مدنی کو اغواء کرکے تشدد کرنیوالے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران علی جعفری نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو تھانہ مزنگ پولیس کی جانب سے چار ملزمان غلام ربانی، علی عباس، آصف اقبال، ناظم حسین کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد کا مقدمہ تھانہ مزنگ میں درج ہے، پولیس نے 4 ملزمان کو گزشتہ روز اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے، خدشہ ہے کہ ملزمان نے مولانا ناصر مدنی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے حوالات جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو آٸندہ 2 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 851306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851306/مولانا-ناصر-مدنی-پر-تشدد-کرنیوالے-ملزمان-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-جیل-بھیج-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org