0
Thursday 19 Mar 2020 15:09

کورونا میٹنگ، گورنر اور وزیراعلیٰ کا ہاتھ ملانے سے گریز، دور سے سلام کیا

کورونا میٹنگ، گورنر اور وزیراعلیٰ کا ہاتھ ملانے سے گریز، دور سے سلام کیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے گورنر ہاؤس میں بڑی بیٹھک، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کورونا ٹیلی میڈیسن اور موبائل ایپ سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے گورنر چودھری محمد سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں کورونا کے خلاف اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ چیف سیکرٹری نے مارکیٹوں کی بندش سمیت دیگر حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب نے کورونا ٹیلی میڈیسن اور موبائل ایپ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کورونا کیخلاف جنگ میں بھی جیتیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مریضوں کا آن لائن چیک اپ کیا جا رہا ہے، متاثرہ افراد کو راشن سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کرینگے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر تمام معاملات کی خود نگرانی بھی کر رہا ہوں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ کے پہنچنے پر گورنر نے استقبال کیا تاہم دونوں رہنماؤں نے ہاتھ نہیں ملائے بلکہ سینے پر ہاتھ رکھ کر ذرہ جھک کر ایک دوسرے کو سلام کیا۔
خبر کا کوڈ : 851313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش