QR CodeQR Code

اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی بھی مدد کریں، عارف علوی کی اپیل

19 Mar 2020 15:45

صدر مملکت نے تمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر اختلافات کو بھلا کر مد کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے علمائے کرام اور میڈیا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کی مدد کی جائے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس جنگ میں باقی سب چیزیں ثانوی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے، اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی بھی مدد کریں۔
صدر مملکت نے تمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر اختلافات کو بھلا کر مد کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے علمائے کرام اور میڈیا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں متاثرہ  افرادکی مجموعی تعداد 329 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کےلیے صوبوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط لکھ دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو 16 مارچ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلاو سے روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ملک میں تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو خالی کروا کر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کے لیے ایک کمرہ کی پالیسی اپنائی جائے۔

 


خبر کا کوڈ: 851320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851320/اپنی-حفاظت-کو-یقینی-بنائیں-اور-پھر-دوسروں-کی-بھی-مدد-کریں-عارف-علوی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org