0
Thursday 19 Mar 2020 16:16

غیر ملکی سیاح جموں کشمیر نہ آئیں، حکومت

غیر ملکی سیاح جموں کشمیر نہ آئیں، حکومت
اسلام ٹاقئمز۔ جموں و کشمیر کی حکومت نے غیر ملکی سیاحوں سے کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر اور لداخ نہ آنے کی اپیل کی ہے۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ ویشنو دیوی یاترا کو 31 مارچ تک معطل کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ 31 مارچ تک تمام اجتماعات کو ٹال دیں۔ غیر ملکی سیاحوں کو جموں و کشمیر نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے روہت کنسل نے کہا کہ اگر کوئی بھی غیر ملکی سیاح جموں و کشمیر آتا ہے تو اُس کو کورین ٹائن کیا جائے گا جبکہ لداخ سے آنے والے تمام اَفراد کو لازمی طور کورین ٹائن میں رکھا جائے گا۔ روہت کنسل نے کہا کہ بانہال ریلوے اسٹیشن پر تمام مسافروں کی جانچ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جبکہ جموں و کشمیر کے تعلق سے تمام بین ریاست بس سروس کو 31 مارچ تک معطل رکھا جائے گا۔ روہت کنسل نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت 2802 افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

روہت کنسل نے بتایا کہ 2128 افراد گھریلو قرنطینہ میں ہیں جبکہ 28 کو ہسپتالوں میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ 346 کی گھروں میں نگرانی کی جارہی ہے جبکہ 300 افراد نے 28 روزہ قرنطینہ کی مدت مکمل کرلی ہے۔ حکومت کے ترجمان کے مطابق 145 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن میں سے 118 کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 24 کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں صرف 3 افراد کے اب تک نمونے مثبت آئے ہیں۔ روہت کنسل نے مذہبی لیڈران سے اپیل کی ہے کہ وہ 31 مارچ تک مذہبی اجتماعات منعقد نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کٹرہ شرائن پر یاتریوں کے سلسلے کو 31 مارچ تک بند رکھا گیا ہے جبکہ بین ریاستی بس سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ دریں اثنائضلع انتظامیہ گاندربل نے صحت افزاء مقام سونہ مرگ میں عارضی طور پر سیاحوں  کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 851322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش