0
Thursday 19 Mar 2020 17:29

کورونا وائرس، ہمارے لئے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، سعید غنی

کورونا وائرس، ہمارے لئے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لئے پریشانی کا سبب نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر لوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں، تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 851343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش