QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 8 کیسز، مجموعی تعداد 21 ہو گئی

19 Mar 2020 21:06

محکمہ اطلاعات جی بی کے مطابق مشتبہ مریضوں کے سیمپلز ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت میں ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور ان 8 مریضوں کو فوری طور پر گلگت میں قائم آئیسولیشن رومز منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 8 مزید کیسز سامنے آگئے۔ خطے میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 21 ہو گئی۔ محکمہ اطلاعات جی بی نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان سے آئے ہوئے زائرین کو حکومت گلگت بلتستان نے سکردو، نگر اور گلگت کے مختلف ہوٹلوں میں انکیوبیشن پیریڈ (14 دن) مکمل ہونے تک قرنطینہ میں رکھا ہے تاکہ ان تمام زائرین کی بہتر نگہداشت ہو سکے اور سکریننگ کے عمل سے گزار سکیں۔ ان تمام مشتبہ مریضوں کے سیمپلز اس سے قبل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے جاتے تھے تاہم اب ٹیسٹ کٹس ملنے کے بعد ان تمام مریضوں کے سیمپلز ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت میں ہی تربیت یافتہ ڈاکٹرز ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ مشتبہ مریضوں کے سیمپلز ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت میں ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور ان 8 مریضوں کو فوری طور پر گلگت میں قائم آئیسولیشن رومز منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 851369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851369/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-وائرس-کے-مزید-8-کیسز-مجموعی-تعداد-21-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org