QR CodeQR Code

آئی ایس او کی جانب سے سکھر میں موجود زائرین کیلئے خدمات کی مہم کا آغاز

19 Mar 2020 22:05

امامیہ چیف اسکاوٹ کا اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہر اسکاوٹس پر لازم ہے اور امامیہ اسکاوٹس نے ہر مشکل کی گھڑی میں انسانیت کی بھلائی کے لیے خدمات کو انجام دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے کورونا سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے "خدمت مہم" کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر امامیہ اسکاوٹس نے سکھر کے قرنطینہ میں بیسیوں زائرین کی خدمت کا آغاز کرتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنیکے لیے اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے امامیہ چیف اسکاوٹ محمد عباس نے بتایا کہ امامیہ اسکاوٹس نے مہلک وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ملک بھر میں صفائی اور خدمت مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت ملک میں جہاں بھی کورونا سے متاثرین کو رضاکارانہ خدمات کی ضرورت ہوگی امامیہ اسکاوٹس پیش پیش ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہر اسکاوٹس پر لازم ہے اور امامیہ اسکاوٹس نے ہر مشکل کی گھڑی میں انسانیت کی بھلائی کے لیے خدمات کو انجام دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 851394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851394/ا-ئی-ایس-او-کی-جانب-سے-سکھر-میں-موجود-زائرین-کیلئے-خدمات-مہم-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org