0
Thursday 19 Mar 2020 22:04

کرونا وائرس، ہر قسم کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

کرونا وائرس، ہر قسم کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی ہدایت پر ہر قسم کی تقریبات پر دفعہ 144 عائد کر دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی ہدایت پر انٹرنل سیکورٹی ونگ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد اپنے گھر پر بھی کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں کروا سکتا، گھر، دفتر یا کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر کسی بھی قسم کی تقریب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر گھر کے اندر یا پرائیویٹ جگہ پر تقریب کرنے پر دفعہ 144 کا نفاذ  عمل میں لایا گیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام جم اور سنوکر کلب پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 851396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش