QR CodeQR Code

کورونا وائرس، جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام یوم توبہ و استغفار منایا گیا

19 Mar 2020 22:25

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ کورونا وائرس سمیت تمام وبائی امراض سے نجات کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے، مساجد و مدارس کو بند نہیں بلکہ ان کو بھرپور آباد کرکے اللہ کے حضور میں گڑگڑا کر معافی مانگی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام  کورونا وائرس کی وباء سمیت تمام بیماریوں کے خاتمے و بچاؤ کیلئے سندھ بھر میں یوم توبہ و استغفار منایا گیا۔ صوبہ بھر میں ذمہ داران نے مختلف مساجد و دفاتر میں منعقدہ اجتماعات میں اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار، ملکی سلامتی اور ملک و ملت سمیت پوری انسانیت کو وبائی بیماریوں سے محفوظ فرمانے کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ کی کراچی کی مسجد قباء میں واقع صوبائی آفس میں بھی اس سلسلے میں بعد نماز مغرب خصوصی اجتماع اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے خصوصی دعا کی اور خطاب میں کہا کہ آج پوری انسانیت کورونا وائرس کی وجہ سے سخت پریشان ہے، کاروبار زندگی مفلوج اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سمیت تمام وبائی امراض سے نجات کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے، مساجد و مدارس کو بند نہیں بلکہ ان کو بھرپور آباد کرکے اللہ کے حضور میں گڑگڑا کر معافی مانگی جائے۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد قبا مفتی ثناءاللہ رحمانی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 851402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851402/کورونا-وائرس-جماعت-اسلامی-سندھ-کے-زیر-اہتمام-یوم-توبہ-استغفار-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org