0
Thursday 19 Mar 2020 22:35

مردان، کورونا سے جاں بحق مریض کو ڈیل کرنے میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف

مردان، کورونا سے جاں بحق مریض کو ڈیل کرنے میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے وفات پانے والے پہلے مریض کو ڈیل کرنے میں محکمہ صحت اور انتظامیہ نے تمام علامات کے باوجود غفلت کا مظاہرہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مردان کی یونین کونسل منگاہ کے رہائشی مریض 50 سالہ سادات خان ہسپتال کے قرنطینہ میں رہنے سے انکار کیا اور مریض کے اصرار پر اسے گھر جانے دیا گیا۔ سادات خان جدہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 9 مارچ کو پشاور ایئر پورٹ پر اترا، جہاز میں سادات خان کے ساتھ 2 دوست بھی ہم سفر تھے اور ان کے گھر واپس آنے پر گھر والوں نے دوست احباب اور رشتہ داروں کے لئے دعوت کا اہتمام کیا، دعوت میں گاوں بھر کے لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے نہ صرف سادات خان سے ہاتھ ملایا بلکہ گلے ملکر عمرہ کی مبارکباد دی۔

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سادات خان کے دوست عالمزیب کے مطابق انہیں کسی ائیرپورٹ پر چیک نہیں کیا گیا، مرحوم کی موت کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ہوش اڑ گئے اور اب سادات خان کی رہائشی یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کرکے آمد ورفت پر پابندی لگادی گئی۔ واضح رہے مرحوم شخص کے خاندان کے تمام افراد کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ اور اسکریننک جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 851404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش