0
Friday 20 Mar 2020 02:58

ملتان، علامہ اقتدار نقوی کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ، انتظامات پر اظہار اطمینان 

ملتان، علامہ اقتدار نقوی کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ، انتظامات پر اظہار اطمینان 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی رات گئے وفد کے ہمراہ ملتان میں زائرین کے لیے قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر پہنچ گئے، زائرین کی رہائش گاہ کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے اُنہیں قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، قیصر عباس، فخر نسیم، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان شہریارحیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے قرنطینہ سنٹر میں زائرین کی رہائش گاہ کا جائزہ لیا اور اطمینان بخش قراردیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ زائرین ہمارے بھائی ہیں اور ملتان میں ان کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، تمام زائرین کو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے اور اُن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بارہ سو سے زائد زائرین کی رہائش اور طعام کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بچوں اور خواتین کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، طیب خان کے مطابق زائرین کے لواحقین کے لیے بھی خصوصی جگہ بنائی گئی ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ سکھر اور ڈیرہ غازیخان کی نسبت ملتان میں زائرین کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، ہم اُمید کرتے ہیں کہ جس طرح سکھراور ڈیرہ غازیخان میں زائرین کے ساتھ سلوک کیا گیا ہے اس طرح کا ملتان میں نہیں ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 851446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش