0
Friday 20 Mar 2020 03:11

 علامہ موسی رضا جسکانی کی کمشنر ڈی جی خان سے قرنطینہ سنٹر کی مشکلات کے حل کیلئے ٹیلیفونک گفتگو

 علامہ موسی رضا جسکانی کی کمشنر ڈی جی خان سے قرنطینہ سنٹر کی مشکلات کے حل کیلئے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدرعلامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ زائرین کو بھیڑ بکریوں کی طرح ایک باڑے میں بند کر دیا گیا ہے، اسے قرنطینہ نہیں کہ سکتے، اب جنھیں کرونا وائرس نہیں ہے اسے بھی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو اس سنٹر کے اندر مشکلات ہی مشکلات ہیں، ایک مریض طالب علم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو گھنٹے تک وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں پہنچا نہ ہی کوئی ایمبولینس سروس کا انتظام ہے، انہوں نے کہا کہ سکریننگ کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ معلوم ہو جائے کہ کون پازیٹیو ہے اور کون نیگٹو ہے۔ جو متاثر ہیں ان سے دیگر لوگ جدا ہو سکیں، کل ہماری ٹیم زائرین کے پاس جا کر ان کے مسائل دریافت کرے گی اور حکام تک پہنچا کر انھیں حل کرائے گی۔ خدانخواستہ اگر کوئی پازیٹیو آتا ہے تو ان کا ریکارڈ ہمیں دیا جائے تاکہ ورثا اپنے قابلِ اطمینان ڈاکٹر سے چیک کرا سکیں۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ہم سہولیات بہتر سے بہتر کرنے کی مکمل کوشش کریں گے، ہمارے پاس ڈاکٹر کم ہیں تو اس پر علامہ موسی رضا جسکانی نے کہا کہ یہ جناب کی ذمہ داری ہے کہ مزید ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ کریں۔ کمشنر نے کہا کہ پنجاب میں ایکسپرٹ ایک سو چالیس ہیں جن کی پورے پنجاب میں ضرورت ہے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ یہ امتیازی سلوک زائرین کے ساتھ غیرمناسب ہے۔ ان کی طرف سے صوبائی کابینہ جنوبی پنجاب کے ایک وفد نے آج ملتان سنٹر کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 851447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش