QR CodeQR Code

کورونا سے امریکا میں مزید 24 اموات، تعداد 174ہو گئی

20 Mar 2020 07:48

امریکی ارکان کانگریس مک ایڈمز اور ماریو ڈائز بالارٹ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد ارکان کانگریس کو قرنطینہ میں جانا پڑ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 24 اموات کے بعد مجموعی تعداد 174 ہو گئی ہے، امریکا کینیڈا سرحد غیرضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ امریکی ارکان کانگریس مک ایڈمز اور ماریو ڈائز بالارٹ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد ارکان کانگریس کو قرنطینہ میں جانا پڑ گیا۔دوسری جانب امریکی سینیٹ میں شہریوں کی معاشی مدد کے لیے 100 ارب ڈالر کا ہنگامی پیکیج منظور کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 194 ممالک میں سے 178 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا میں 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 851464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851464/کورونا-سے-امریکا-میں-مزید-24-اموات-تعداد-174ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org