QR CodeQR Code

ملکہ الزبتھ لندن سے ونزر منتقل ہو گئی

20 Mar 2020 07:58

کورونا وائرس سے برطانیہ میں بڑھتی ہوئی اموات کے حوالے سے ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ قوم ایک ایسے غیریقینی دور میں داخل ہو رہی ہے جو بہت زیادہ تشویش ناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی تاریخ مختلف کمیونیٹیز کے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لمحات سے بنی ہے اور اس گھڑی میں ان سمیت شاہی گھرانہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ کورونا وائرس سے برطانیہ میں بڑھتی ہوئی اموات کے حوالے سے ملکہ الزبتھ نے کہا کہ قوم ایک ایسے غیریقینی دور میں داخل ہو رہی ہے جو بہت زیادہ تشویش ناک ہے۔ 93 برس کی ملکہ لندن سے ونزر منتقل ہو گئی ہیں تاکہ بیماری سے بچنے کے لیے قرنطینہ اختیار کر سکیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بحرانی صورتحال میں ملکہ اور ولی عہد شہزادہ چارلس کی جگہ شہزادہ ولیم سنبھال سکتے ہیں اور ناراض شہزادہ ہیری کو بھی تعاون کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 851465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851465/ملکہ-الزبتھ-لندن-سے-ونزر-منتقل-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org