QR CodeQR Code

اٹلی میں ہلاکتیں چین سے بڑھ گئیں

20 Mar 2020 08:21

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام نہ کی گئی تو یورپ میں لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں کورونا وائرس ایک ہی روز میں 427 زندگیاں لے گیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3405 ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں، چین میں وائرس سے 3245 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب اسپین میں مزید 192 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی تعداد 830 ہو گئی۔ یورپ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام نہ کی گئی تو یورپ میں لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے 194 ممالک میں سے 178 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، دنیا میں 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 851468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851468/اٹلی-میں-ہلاکتیں-چین-سے-بڑھ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org