QR CodeQR Code

امریکہ، ملیریا کی دو دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری

20 Mar 2020 11:22

پریس بریفنگ میں ایف ڈی اے کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان نے بتایا کہ دونوں دوائیں کلینیکل ٹرائل میں استعمال کی جائیں گی اور ٹرائل کے بعد سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے یہ دوائیں کتنی فائدے مند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملیریا کی دو دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔ نیوز بریفنگ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں البتہ ایف ڈی اے نے ان دواؤں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاوس نے کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کردی ہیں۔ اس موقع پر پریس بریفنگ میں ایف ڈی اے کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان نے بتایا کہ دونوں دوائیں کلینیکل ٹرائل میں استعمال کی جائیں گی اور ٹرائل کے بعد سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے یہ دوائیں کتنی فائدے مند ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 851483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851483/امریکہ-ملیریا-کی-دو-دوائیں-کورونا-وائرس-کے-مریضوں-پر-آزمانے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org