0
Friday 20 Mar 2020 13:25
برطانیہ، اٹلی، ارجنٹائن میں لاک ڈاؤن، اردن میں نظام فوج کے سپرد

کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی، ہلاکتیں 10 ہزار سے متجاوز

چین کیلئے دوسرا دن بھی مبارک کہ کوئی ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی، ہلاکتیں 10 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 600 سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 2 لاکھ 45 ہزار 600 سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں، سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں 3405 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جو چین سے بھی زیادہ ہے جب کہ اٹلی میں 41,035 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ایک طرف پوری دنیا میں کورونا سے پوری دنیا میں لوگوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف چین کے اقدامات کو نمونہ عمل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ آج کے دن کو بھی چین کیلئے مبارک قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ آج دوسرا دن ہے کہ چین میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا اور چین دنیا میں پہلا ملک ہے کہ جس نے مکمل طور پر اس وبا پہ قابو پایا ہے۔ چین میں مسلسل دوسرے روز وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا، امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 218 جب کہ متاثرہ افراد 14،322 ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دنیا بھر میں سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ارجنٹائن میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ اردن میں  فوج نے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آسٹریلوی بینکوں نے 57 بلین ڈالرز کے لون ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ، اٹلی سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 851503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش