QR CodeQR Code

افغانستان میں داخلی حملہ، فورسز کے 25 اہلکار ہلاک

20 Mar 2020 14:17

ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں میں طالبان کے 8 حامی پولیس اہلکار شامل تھے، حملہ آور جاتے ہوئے چیک پوائنٹ سے اسلحہ بھی لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے زابل میں داخلی حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کے 25 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ زابل صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغان فوج اور پولیس کے زیرانتظام چیک پوائنٹ پر آج صبح حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں میں طالبان کے 8 حامی پولیس اہلکار شامل تھے، حملہ آور جاتے ہوئے چیک پوائنٹ سے اسلحہ بھی لے گئے۔


خبر کا کوڈ: 851508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851508/افغانستان-میں-داخلی-حملہ-فورسز-کے-25-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org