0
Friday 20 Mar 2020 14:30

 عام آدمی کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لاک ڈاون کی طرف نہ جائیں، محمد ندیم قریشی 

 عام آدمی کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لاک ڈاون کی طرف نہ جائیں، محمد ندیم قریشی 
اسلام ٹائمز۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک امتحان ہے، اللہ تعالی اپنا کرم فرمائیں جو لوگ حکومتی اقدامات پر تنقید کر رہے ہیں وہ دنیا کے حالات دیکھیں، لوگوں سے درخواست ہے زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لیں، حکومت نے عام آدمی کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لاک ڈاون کی طرف نہ جائیں، ملتان میں پاکستان کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر عارضی طور پر قائم کر دیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کو ملتان ہیڈ کرتا ہے، اس لئے قرنطینہ بنایا گیا، ویلفئیر کمپلیکس میں قرنطینہ سنٹر کے لئے ایک محفوظ مقام ہے، قرنطینہ سنٹر میں ہر شخص کو الگ الگ کمرے میں رکھا گیا ہے، قرنطینہ سنٹر کی تمام ویسٹ کو اندر ہی ٹھکانے لگایا جائے گا۔ تمام اراکین اسمبلی، کمشنر و ڈپٹی کمشنر مسلسل قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ زائرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 851515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش