0
Friday 20 Mar 2020 16:55

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاک فوج میدان عمل میں آگئی، ایکسپو سینٹر میں 1100 بیڈز کا ہسپتال قائم

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاک فوج میدان عمل میں آگئی، ایکسپو سینٹر میں 1100 بیڈز کا ہسپتال قائم
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ملک کے بڑے شاپنگ مالز اور ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹر میں بدلنے کی سفارش کے بعد پاک فوج بھی میدان عمل میں آگئی اور کراچی ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیا گیا جس کا آرمی میڈیکل کور نے کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، ابتدائی طور پر 1100 بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا۔ ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ سینٹر کے قیام کے بعد سول و عسکری قیادت نے دورہ بھی کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ حکام نے ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر کی پاسداری یقینی بنائیں، ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 851531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش