QR CodeQR Code

سعودی عرب سے آئی خاتون نے شادی میں شرکت کرکے 12 افراد میں کورونا وائرس منتقل کیا، سعید غنی

20 Mar 2020 17:04

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن ضروری ہے، کیونکہ آج نسبتاً متاثرہ لوگوں کی تعداد کم ہے، اگر دو مہینے بعد شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس وقت تک یہ وائرس بہت تباہی مچا چکا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ بہت خطرناک وائرس ہے۔ ان کا کہنا ہے کراچی میں مقامی سطح پر کورونا وائرس پھیلنے سے 40 لوگ متاثر ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک لوگ اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون سعودی عرب سے آئیں جنہیں کرونا وائرس تھا، وہ کراچی میں ایک شادی پر چلی گئیں جہاں موجود 12 لوگوں میں ان کی وجہ سے وائرس پھیلا۔ سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن ضروری ہے، کیونکہ آج نسبتاً متاثرہ لوگوں کی تعداد کم ہے لیکن اگر دو مہینے بعد شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس وقت تک یہ وائرس بہت تباہی مچا چکا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 851533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851533/سعودی-عرب-سے-آئی-خاتون-نے-شادی-میں-شرکت-کرکے-12-افراد-کورونا-وائرس-منتقل-کیا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org