QR CodeQR Code

گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کورونا سے بچاؤ سے متعلق گفتگو

20 Mar 2020 18:29

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود کے علاوہ وزیر صحت، چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ گورنر و وزیراعلٰی سمیت تمام حکام نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود کے علاوہ وزیر صحت، چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ محکمہ صحت اور محکمہ ریلیف کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایپکس اجلاس میں آنے والے تمام شرکاء نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بھی کیا۔ گورنر و وزیراعلٰی سمیت تمام حکام نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 851555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851555/گورنر-خیبر-پختونخوا-کی-زیر-صدارت-ایپکس-کمیٹی-کا-اجلاس-کورونا-سے-بچاؤ-متعلق-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org