QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

20 Mar 2020 20:11

حکام نے وفاق اور صوبائی سطح پر کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بتایا گیا اور مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، عسکری اور سول اداروں کے دیگر اعلی حکام، معاون خصوصی ظفر مرزا نے شرکت کی جبکہ صوبوں کے وزراء اعلی اور وزرائے صحت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔ حکام نے وفاق اور صوبائی سطح پر کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بتایا گیا اور مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 851571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851571/وزیراعظم-کی-زیر-صدارت-کورونا-وائرس-سے-متعلق-اجلاس-ا-رمی-چیف-بھی-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org