QR CodeQR Code

کورونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہے، جس کا ہم سب متحد اور یکجا ہوکر مقابلہ کریں گے، علامہ صادق جعفری

20 Mar 2020 20:40

کراچی میں دعائیہ اجتماع سے خطاب کے دوران ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ کسی خاص، گروہ، مسلک اور ملک کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانا حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، لہٰذا حکومت اور ریاستی اداروں کو یہاں بسنے والے تمام طبقات کو یکساں نگاہ سے دیکھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ تذکرہ المعصومین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کراچی میں منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ صادق جعفری نے کہا کہ کورونا ایک قومی مسئلہ ہے جس کا ہم سب متحد اور یکجا ہوکر مقابلہ کریں گے، اس سلسلے میں کسی کو مورد الزام ٹھرانا کسی طرح درست نہیں، اسی طرح کسی خاص، گروہ، مسلک اور ملک کو اس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانا حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، لہٰذا حکومت اور ریاستی اداروں کو یہاں بسنے والے تمام طبقات کو یکساں نگاہ سے دیکھنا ہوگا اور تمام تر وسائل کو بروائے کار لاتے ہوئے بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا، کیونکہ اس ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں سب کا برابر کا حصہ ہے۔ اس موقع پر نوید قمر زیدی، افسر علی رضوی، شاہد حسین زیدی، باقر علی نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ملک میں بسنے والے افراد سے کہا کہ وہ اس مسئلے پر متحد اور متفق رہیں، بعد ازاں اس مرض سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا اور توبہ استغفار کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 851579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851579/کورونا-وائرس-ایک-قومی-مسئلہ-ہے-جس-کا-ہم-سب-متحد-اور-یکجا-ہوکر-مقابلہ-کریں-گے-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org