QR CodeQR Code

امریکی اقتصادی پاپندیاں ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، شہباز شریف کو ایرانی سفیر کا خط

20 Mar 2020 20:40

خط میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ ضروری سامان اور ادویات کی عدم فراہمی ہے۔ امریکی پابندیوں کی وجہ سے مالی وسائل استعمال کرنے میں رکاوٹیں ہیں۔ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر سے امریکی اقتصادی پاپندیاں ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کو کورونا واائرس سے نمٹنے کیلئے ادویات اور ضروری ساز و سامان درکار ہے۔ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام کو کورونا وائرس سے بچانے اور علاج معالجہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
خط میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ ضروری سامان اور ادویات کی عدم فراہمی ہے۔ امریکی پابندیوں کی وجہ سے مالی وسائل استعمال کرنے میں رکاوٹیں ہیں۔ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے زندہ رہنے اور صحت کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پابندیاں بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو مدد کے لیے خط لکھا ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو خط لکھنے کا مقصد ایران میں انسانیت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایران پر پابندیوں کو نرم کرنے کے حق میں آواز بلند کریں۔ ایرانی سفیر کے خط پر رز عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ایرانی قوم کے علاج کے حق کو تسلیم کیا جائے۔ کورونا عالمی چیلنج ہے، تنازعات سے بالاتر ہوکر دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی اور علاقائی سطح پر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام انسانوں کی زندگی بچانے کیلئے یکساں اصول اور حکمت عملی اپنائی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 851580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851580/امریکی-اقتصادی-پاپندیاں-ختم-کرانے-کے-لیے-اپنا-کردار-ادا-کریں-شہباز-شریف-کو-ایرانی-سفیر-کا-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org