QR CodeQR Code

سیاسی، متنازعہ و مسلکی بیان بازی سے گریز کیا جائے، خرم نواز گنڈاپور

20 Mar 2020 21:20

پی اے ٹی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کرونا جان لیوا وبا ہے، جسکا مقابلہ اتحاد سے ممکن ہے۔ ٹیکنالوجی اور وسائل سے مالا مال ملک بھی لاک ڈاؤن پر مجبور ہوگئے، عالمی وبا کی ایک وجہ انسانوں کی قوانین فطرت کے خلاف جنگ بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی، متنازعہ و مسلکی بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ کرونا جان لیوا وبا ہے، جس کا مقابلہ اتحاد سے ممکن ہے۔ ٹیکنالوجی اور وسائل سے مالا مال ملک بھی لاک ڈاؤن پر مجبور ہوگئے، عالمی وبا کی ایک وجہ انسانوں کی قوانین فطرت کے خلاف جنگ بھی ہے۔ بچاؤ کے لئے تدبیر بھی کی جائے اور اللہ سے گریہ و زاری بھی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن نے اپنے تمام چھوٹے بڑے پروگرام منسوخ کر دیئے ہیں، حکومت اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قلت نہ ہونے دے۔ خرم نواز گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جان کے تحفظ کیلئے حکومت تمام وسائل، اقدامات بروئے کار لائے، وبا کے دوران سماجی تعلقات محدود کرنا نبوی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 851583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851583/سیاسی-متنازعہ-مسلکی-بیان-بازی-سے-گریز-کیا-جائے-خرم-نواز-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org