QR CodeQR Code

کرونا اپ ڈیٹس، گلگت بلتستان میں 9 نئے کیسز، مجموعی تعداد 30 ہو گئی

20 Mar 2020 20:54

محکمہ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں قائم کورونا ٹیسٹ سینٹر سے مزید 9 کیسز کی رپورٹس مثبت آگئیں ہیں، ان تمام کورونا وائرس کے مریضوں کو محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے مختص کردہ آئیسولیشن رومز میں رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 30 ہو گئی۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں قائم کورونا ٹیسٹ سینٹر سے مزید 9 کیسز کی رپورٹس مثبت آگئی ہیں، ان تمام کورونا وائرس کے مریضوں کو محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے مختص کردہ آئیسولیشن رومز میں رکھا گیا ہے اور ان کی دیکھ بھال بھی پہلے سے ہی متعین طبی عملہ کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ماہرین صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے حوالے صوبائی وزیر اطلاعات گلگت شمس میر نے عوم الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گھمبیر صورتحال کو بھانپتے ہوئے خود کو، اپنے خاندان اور احباب کو معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ لیں تاکہ جلد اس وبا سے چھٹکارا مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 851585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851585/کرونا-اپ-ڈیٹس-گلگت-بلتستان-میں-9-نئے-کیسز-مجموعی-تعداد-30-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org