0
Friday 20 Mar 2020 21:21

خواجہ آصف سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں، زائرین پاکستانی ہیں ان پر سیاست نہ کیجائے، علامہ عون نقوی

خواجہ آصف سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں، زائرین پاکستانی ہیں ان پر سیاست نہ کیجائے، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی کی صدارت میں شیعہ علماء و ذاکرین اور خطباء کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کی جانب سے زائرین کے حوالے سے غیر مہذب اور متعصبانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ علماء نے کہا کہ خواجہ آصف کے ووٹرز میں تمام مکاتب فکر کے شہری شامل ہیں، زائرین پاکستان کے شہری ہیں لہٰذا اپوزیشن سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرے اور متعصبانہ بیان سے اجتناب برتا جائے، وفاقی و صوبائی حکومتیں زائرین کو لاوارث نہ سمجھیں، آج بھی متاثرین تافتان سمیت تمام قرنطینہ مراکز میں بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے نام پر بھاری بھرکم امداد کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ علماء کرام کے اجلاس میں خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا غلام علی عارفی، علامہ خلیل احمد، مولانا راحب علی کریمی، مولانا سخاوت حسین حیدری، لخت حسنین زیدی، حکیم محمد احمد، محمد عباسی وزیری، مولانا حسین احمد نقوی، نادر علی شاہ، علامہ غلام قاسم اور دیگر موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 851591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش