QR CodeQR Code

جی بی میں کل سے لاک ڈاؤن، تجارتی مراکز بند رہیں گے، سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی

20 Mar 2020 21:28

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو بھی بتدریج بند کر دیا جائے گا، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے صوبہ بھر میں تین ہفتوں تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ جس کے تحت کسی بھی قسم کی تقریبات، احتجاج، ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر گلگت بلتستان میں کل (21 مارچ) سے لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگا، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، صرف میڈیکل سٹورز اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں محدود سطح پر کھلی رہیں گی جبکہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو بھی بتدریج بند کر دیا جائے گا۔ سیاحوں کے جی بی داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن آئندہ پندرہ روز تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے صوبہ بھر میں تین ہفتوں تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جس کے تحت کسی بھی قسم کی تقریبات، احتجاج، ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 851593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851593/جی-بی-میں-کل-سے-لاک-ڈاؤن-تجارتی-مراکز-بند-رہیں-گے-سیاحوں-کے-داخلے-پر-مکمل-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org