QR CodeQR Code

گلگت، پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) محمد امین نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

20 Mar 2020 21:51

گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے نئے صوبائی وزیر سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں سینئر وزیر حاجی اکبر تابان، چیف سیکرٹری خرم آغا، وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی و دیگر شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری برائے واٹر اینڈ پاور میجر (ر) محمد امین نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے نئے صوبائی وزیر سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں سینئر وزیر حاجی اکبر تابان، چیف سیکرٹری خرم آغا، وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی، سماجی بہبود کے وزیر غلام حسین ایڈووکیٹ، رکن کونسل سلطان علی خان، سابق سینئر وزیر و پی پی پی کے رہنما محمد جعفر اور سیکرٹری اطلاعات فدا حسین موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 851595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851595/گلگت-پارلیمانی-سیکرٹری-میجر-ر-محمد-امین-نے-صوبائی-وزیر-کے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org