QR CodeQR Code

پشاور چیمبر کا وزیراعظم سے بجلی اور گیس بل معاف کرنے کا مطالبہ

20 Mar 2020 22:47

عاطف حلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اس سال کرونا وائرس مسئلہ تک بجلی اور گیس کے بلوں کو معاف کرنے کا اعلان کریں۔ اور تاجر برادری، ملازم پیشہ اور کاروباری حضرات پر ٹیکس کو بھی فی الفور مستثنیٰ قرار دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور چیمبر آف کامرس کے صدر محمد عاطف حلیم نے کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری کرونا وائرس کے خلاف مہم کی بھاگ دوڑ تجربہ کار لوگوں کے حوالے کی جائے، کرونا وائرس کے خلاف مہم کی قیادت معروف فلوانھراپسٹ ڈاکٹر عبدالباری چیف ایگزیکٹیو انڈس ہسپتال کو دی جائے اور چاروں صوبوں کے محکمہ صحت مکمل طور پر ان کے حوالے کر دے دیئے جائیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بنک ہوش کے ناخن لے۔ 75. فیصد شرح سود میں کمی بزنس کیمونٹی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے معترادف ہے۔ وزیراعظم پاکستان اس سال کرونا وائرس مسئلہ تک بجلی اور گیس کے بلوں کو معاف کرنے کا اعلان کریں۔ اور تاجر برادری، ملازم پیشہ اور کاروباری حضرات پر ٹیکس کو بھی فی الفور مستثنیٰ قرار دیں۔


خبر کا کوڈ: 851609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851609/پشاور-چیمبر-کا-وزیراعظم-سے-بجلی-اور-گیس-بل-معاف-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org