QR CodeQR Code

سکردو، آغا علی رضوی کی ڈی جی ہیلتھ سے ملاقات، کرونا کیخلاف ڈاکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

20 Mar 2020 23:06

ملاقات کے دوران کرونا کیخلاف محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات بلخصوص ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی جانب سے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات ایک کرکے کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے ڈی جی ہیلتھ اور ڈائیریکٹر ہیلتھ بلتستان سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرونا کیخلاف محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات بلخصوص ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی جانب سے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات ایک کرکے کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا اسی جانفشانی کے ساتھ سرگرمی جاری رہی تو اس وبا کے ساتھ دیگر امراض بھی ختم ہو جائیں گے۔ انہون نے کہا قرنطینہ میں موجود زائرین کی صحت، خوراک، انتظام اور انکی عزت و تکریم کا خصوصی خیال رکھا جائے اور تفتان میں ہونے والی بدسلوکی کے ازالے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رضاکار بھی ہمہ وقت خدمات کے لیے تیار ہیں۔ اسوقت بلتستان میں ماسک کی کمی کی شکایت پر رضاکاروں نے دیسی (ہوم میڈ) ماسک بنانا شروع کیا ہے۔ محکمہ صحت کو سینکڑوں کی تعداد میں ابتدائی طور پر ماسک فراہم کیا جائے گا۔ سنیٹائزر بنانے کے لیے بھی ماہرین موجود تھے لیکن شہر میں مطلوبہ کیمیکلز کی کمی کے باعث فوری طور ممکن نہیں ہو سکا۔ تمام فلاحی اداروں اور تنظیموں سے بھی گزارش کر رہے ہیں کہ جو معاونت جن جن سے ہو سکتی ہے وہ جاری رکھیں اور آگے بڑھیں۔ اس مہلک وبا سے سب نے ملکر لڑنا ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آغا علی رضوی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر محکمہ کے سربراہان نے شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 851616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851616/سکردو-ا-غا-علی-رضوی-کی-ڈی-جی-ہیلتھ-سے-ملاقات-کرونا-کیخلاف-ڈاکٹرز-خدمات-کو-خراج-تحسین-پیش-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org