QR CodeQR Code

تحریک لبیک پاکستان کے 92کارکنان کو انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے باعزت بری کر دیا

21 Mar 2020 01:30

ملتان میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران تحریک لبیک کے ڈویژنل صدر مجاہد اسماعیل رضوی کا کہنا تھا کہ یہ حق کی فتح ہوئی اور ہم ہمیشہ حق کے ساتھ رہیں گے، یہ چند دن کی مشکلیں تھیں جو گزر گئیں اور الحمدللہ ہمارے حوصلے پست ہوئے نہ کبھی ہونگے انشااللہ۔


اسلام ٹائمز۔ تفصیلات کے مطابق 4 فروری 2019ء کو دہشتگردی عدالت لاہور میں علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقع پر استقبال اور گاڑیوں پر پھول ڈالنے کے جرم میں 92 افرادکو گرفتار کیا گیا تھا، جس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد کل خصوصی عدالت کے جج مسٹر جسٹس عبدالقیوم نے تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔ مجاہد اسماعیل رضوی کا کہنا تھا کہ یہ حق کی فتح ہوئی اور ہم ہمیشہ حق کے ساتھ رہیں گے، یہ چند دن کی مشکلیں تھیں جو گزر گئیں اور الحمدللہ ہمارے حوصلے پست ہوئے نہ کبھی ہونگے انشااللہ۔ انہوں نے مزید کہا ہمارے کارکنوں پر ہمیشہ جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور ہر طرح سے دین کا راستہ روکنے کے کوشش کی گئی مگر اب ایسا نہیں چلے گا، ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں مگر حکمران جماعت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے حق کی آواز پلند کرنے والوں کو دبانا چاہتی ہے، جبکہ حق کو جتنا دبایا جاتا ہے وہ اتنی شدت اختیار کرتا ہے۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویڑن کے ناظم اعلی محمد بلال نور رضوی، ملتان کے امیر رانا اصغر قادری، ناظم اعلی زاہد حمید گجر، نائب امیرعبد الطیف مہروی، قاری یونس قادری، قاری خدا بخش سعیدی، عمیر قریشی، سکندر بھٹی، حافظ اسلام، محمد وسیم رضوی اور دیگر کثیر تعداد میں ذمہ داران وکارکنان موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 851640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851640/تحریک-لبیک-پاکستان-کے-92کارکنان-کو-انسداد-دہشتگردی-عدالت-لاہور-نے-باعزت-بری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org