0
Saturday 21 Mar 2020 01:22

سرمایہ دارانہ نظام کرونا وائرس کے مقابلے کی طاقت نہیں رکھتا، مستقبل میں حالات مزید خراب ہونگے، غنویٰ بھٹو

سرمایہ دارانہ نظام کرونا وائرس کے مقابلے کی طاقت نہیں رکھتا، مستقبل میں حالات مزید خراب ہونگے، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام کبھی بھی کرونا وائرس کے مقابلے کی طاقت نہیں رکھتی، یہ تو شروعات ہے مستقبل میں حالات مزید خراب ہونگے، سرمایہ دارانہ نظام آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کی مثال چین ہے، جلد ہی پوری دنیا میں نیا نظام آئے گا، اگر حکمران کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تو پھر پوری دنیا میں عوام کی حکمرانی ہوگی۔ لاڑکانہ میں اپنی رہائشگاہ المرتضیٰ ہاؤس کے باہر کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے لگائے ہوئے کیمپس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پورے ملک کو لاک ڈاؤں کرنے سے صرف نقصان ہوگا، کرونا وائرس کی وجہ سے ہماری معیشت پہلے سے کمزور ہوچکی ہے جس کا ذمہ دار سرمایہ دارانہ نظام ہے، اس سے صرف ہمارا ہی نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین و دیگر ممالک میں ڈیلی ویجز ملازمین اور شہریوں کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم وفاقی حکومت اس وقت بھی آئی ایم ایف کی جانب دیکھ رہی ہے، اگر آئی ایم ایف نے پیکج دینے کا اعلان کیا تو میں انہیں سلام پیش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی بہتر نیشنل ہیلتھ سروس کے باعث کرونا وائرس پر قابو پالیا ہے جہاں اب کسی شخص میں بھی اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، چند ممالک جہاں نیشنل ہیلتھ سروس بہتر نہیں وہ اب بھی کرونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہتر طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث شعبہ صحت کا نظام درہم برہم اور کرپشن ہے، ہمیں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے لیموں پانی کا استعمال کرکے اپنے اردگرد کے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 851652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش