QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے بچاؤ، ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کیلئے آگے آئیں، بلاول بھٹو زرداری

21 Mar 2020 01:30

کراچی سے جاری اپنے بیان میں چیئرمین پی پی نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ سندھ کو آپ کی ضرورت ہے، سندھ کا محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچاو کیلئے چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر طبی ماہرین کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ سندھ کو آپ کی ضرورت ہے، سندھ کا محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چھ ماہ کے کانٹریکٹ پر طبی ماہرین کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے محکمہ صحت نے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرا دیئے ہیں، سندھ کے خواہش مند ڈاکٹرز سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 851654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851654/کرونا-وائرس-سے-بچاؤ-ڈاکٹرز-انسانیت-کی-خدمت-کیلئے-آگے-آئیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org